لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے 9 مئی کے تینوں مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست تیار کرلی، پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست تیار کرلی۔
مزید برآں تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ کی درخواست لے کر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو جناح ہاؤس سمیت 12 مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کو 12 مقدمات میں گرفتار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی بانی سے ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں اور وہ 4 مقدمات میں ضمانت کر چکے ہیں۔
لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر تحریک انصاف کے بانی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خان کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی


