لاہور (ویب ڈیسک) 9 مئی سے متعلق کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو گلبرگ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کے مقدمات میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کے دوران فوجی، سویلین اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ توڑ دیا۔
اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملک بھر میں لڑائی، توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔
کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کے لیے دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
9 مزیدپڑھیں :مئی کیس: پولیس کا عمران خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ


