Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج کی پریس کانفرنس کے بعد مرحوم مشتاق یوسفی یاد آگئے ،عارف علوی

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی، بانی پی ٹی آئی ، قاسم سوری اوران کے خلاف غداری کے مقدمہ چلانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مشتاق احمد یوسفی مرحوم کایادگارواقعہ سنا یا ۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کبھی کبھی ٹی وی دیکھتے ہوئے اور بالخصوص آج ایک پریس کانفرنس کے بعد مشتاق احمد یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کچھ دوستوں کی معروفت مشتاق احمد یوسفی سے نیاز مندی تھی۔ کراچی میں ہر چند ماہ بعد کھچڑی کی دعوت پر ضرور ملاقات ہوتی تھی۔سابق صدرِمملکت نے کہا کہ اپنے ایک دوست مرزا سے اکثر کہا کرتے تھے کہ میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن بخدا جذبات تمہارے گھوڑے جیسے ہیں۔ اس میں عقل کا ذکر نہیں ہے ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیہ دے سکتے تھے۔
مزیدپڑھیں :پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں