Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

حکومت کے غلط فیصلوں سے قوم میں غصہ بڑھ رہا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانا نا ممکن ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ا ن کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کو انہوں نے قید خانہ بنا دیا ہے،یہ لوگ تھک چکے ہیں آخری حربے استعمال کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے فیصلہ دیا ہے پی ٹی آئی ایک جماعت ہے اور رہے گی، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، حکومت کے غلط فیصلوں سے قوم میں غصہ بڑھ رہا ہے، اگر کوئی ایکشن کریں گے تو سپریم کورٹ قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہوچکی ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان نے بریک پر پیر رکھنے کا کہا ہے، اگر کپتان نے ایکسیلیٹر پر پیر رکھنے کا کہا تو یہ لوگ بہہ جائیں گے، کشمیر اور کینیا اور سری لنکا میں ٹریلر دیکھ چکے ہیں، کیا آپ لوگ قوم کواس طرف لے جانا چاہتے ہیں، ہمیں نہ دکھیلا جائے ہم اس طرف نہیں جانا چاہتے۔
مزیدپڑھیں :پنجاب بھر میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں