Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پنجاب بھر میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (نیوز ڈیسک )صوبے بھر میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ 17 سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے۔ محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔ خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں۔ عاشورا کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ محکمہ آبپاشی، مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ریسکیو واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں :پابندی، تحریک انصاف کا سیاسی اور قانونی محاذ پر یکساں میدان میں اترنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں