Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس انور حسین 22 جولائی کو درخواست کی سماعت کریں گے، تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس نے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ظہیر عباس نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق عطا تارڑ الیکشن ہار گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری نہیں کیے ہیں۔

عدالت نے حکومت سے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگانے کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

یہ بھی پڑھیں