کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد کے باسیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی ،کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی،نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔ درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی،کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2 روپے 53 پیسے فی یونٹ جبکہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے،من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔
مزیدپڑھیں :یوکرین کی سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا




