راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عطاء تارڑنے کہا ہے میں جیل کے وی ائی پی کمرے میں ہوں۔اگر عطاء تارڑ سچ بول رہا ہے تو آکر مجھ سے ملے۔میڈیا دو منٹ کے لیے آ کر میرے کمرے کادورہ کرے۔ڈیتھ سیل اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کے سیل کی دیواریں میرے کمرے کے ساتھ ہیں۔8 فروری کو کوور کرنے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔پیر کواڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی ریویو پٹیشن پر چیف جسٹس پاکستان کو بہت جلدی ہے۔چیف جسٹس سے کہتا ہوں ہماری 25 مئی کے حوالے سے پٹیشن پر سماعت کیوں نہیں ہو رہی۔سب کو پتہ ہے کہ سپریم کورٹ میں اب یک طرفہ معاملہ چل رہا ہے۔ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں،اورملٹری کورٹ لیکر جائیں۔سرینہ عیسی کے میرے خلاف بیانات سوشل میڈیا پر پڑے ہیں۔اخلاقی طور پر چیف جسٹس کو ہمارے خلاف مقدمات نہیں سننے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاق پنجاب اور کے پی میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کو بھوک ہڑتال کرنے کا کہوں گا۔توشہ خانہ ریفرنس میں پرانے ملازم انعام شاہ اور کسٹم اپریزر کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے۔نیب نے ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہار کی قیمت تین ارب 18 کروڑ روپے لگائی تھی۔ہم نے 50 فیصد رقم ادا کر کے 90 لاکھ روپے میں ہار خریدا تھا جو ہمارے پاس موجود ہے۔نواز شریف اور آصف علی زرداری کے توشہ خانہ ریفرنسز کی سماعت کیوں نہیں ہو رہی۔مجھے پتہ ہے نیب نئے کیس کے بعد کوئی نیا تحفہ لے کر آئے گا۔نو مئی کے مقدمات میں بھی میرے خلاف وعدہ معاف گواہ تیار کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ سال 14 مارچ کو میرے وکلا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم کہیں نہیں جائیں گے اور تفتیش میں تعاون کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ وکلا کی یقین دہانی کے باوجود رینجرز اور پولیس گھر داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کی۔18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام اباد پیشی کے موقع پر پولیس دوبارہ مجھ پر حملہ آور ہوئی۔مجھے پتہ لگ گیا تھا یہ مجھے گرفتار کریں گے،اپنی گرفتاری سے قبل کارکنان کو جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔جب پارٹی چیئرمین کو رینجرز اغوا کر کے لے جائے گی تو کارکنان جی ایچ کیو کے سامنے ہی مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے ہمارے پرامن احتجاج کو بغاوت بنا دیا۔اگر ہم پرامن نہ ہوتے تو یاسمین راشد جناح ہاؤس کے باہر لوگوں کو اندر جانے سے نہ روکتی۔نواز شریف مگرمچھ کے آنسو بہا کر اپنی حکومت سے کہہ رہا ہے کہ مہنگائی کر دی ہے۔نون لیگ نے اپنے دور حکومت میں آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کیے۔آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں۔یہی لوگ آئی پی پیز کو لے کر آئے تھے اور اب یہی کپیسٹی چارجز ادا کر رہے ہیں۔نون لیگی حکومت ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 19 ارب ڈالر چھوڑ کر گئی۔یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہمارے پارٹی کے موجودہ چیئرمین اور ترجمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں :معروف گلوکار راحت فتح علی خان گرفتار



