Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

معروف گلوکار راحت فتح علی خان گرفتار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔

راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔

مزیدپڑھیں :ٹیلی کام سروس میں بڑے پیمانے پر تنزلی ،پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر افراتفری کاشکار

یہ بھی پڑھیں