Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر عمران خان کو ہٹایا گیا، رانا ثناء اللہ

پیرس(نیوزڈیسک)مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا، نوارشریف کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار کریں گے،ہم نے او ورسیز کی ہر مشکل کا حال نکالنا ہے اور پارلیمنٹ اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی دی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی۔ پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم (ن) فرانس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان کے فرانس میں سفیر عاصم افتخار احمد،مسلم لیگ (ن)کے چیف کوارڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک،صدر مسلم لیگ (ن)فرانس میاں محمد حنیف سمیت لیگیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے عمران نیازی کو فتنہ قرار دیا اور کہا کہ اب اس فتنے کا خاتمہ ہو کر رہے گا،ان شا اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف ہی اس ملک کو ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں مسلم لیگ (ن)کو اور زیادہ منظم طریقے سے چلائیں گے،بیرسٹر امجد ملک کی اس محنت کا اعتراف نواز شریف بار ہا دفعہ کر چکے ہیں۔

اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں بھر پور حصہ ڈالنا ہے اور اس کو مشکلات سے نکالیں گے،ہم سب نے مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور،اوورسیز کے مطالبات ہیں ان کو انشااللہ پورا کریں گے،پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور ہم نے بتایا کہ نومئی ہماری ریڈلائن ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) فرانس میاں محمد حنیف نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے اس وقت پاکستان کی جو خدمت کر رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے،رواں سال 2023-2024 میں 30ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کی ترسیل ہوئی جوکہ گزشتہ سال تقریباً 24 ارب ڈالر تھی،حکومتوں کی طرف سے صرف زبانی تعریف کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتا ہے مگر اب توقع ہے کہ حکومت اوورسیز کے لئے کچھ کرے گی۔
اپنا گھر اسکیم شروع کرنے لگے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

یہ بھی پڑھیں