Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاون، جماعت اسلامی کے متعددعہدیدار، کارکن گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اووربلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر پنجاب ، راولپنڈی او ر اسلام آباد میں پولیس کے جماعت اسلامی کے رہنمائوں ، عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے، متعدد رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ، وفاقی پولیس کا مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ ۔ امیر العظیم روپوش، پولیس بغیر گرفتاری ناکام واپس لوٹ گئیجبکہ امیر العظیم کے ڈرائیور شوکت محمود کو گرفتار کر لیا۔امیر العظیم نے بتایا کہ دھرنا روکنے کیلئے پولیس نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر ضیاء الدین انصاری اور دیگر عہدیداروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

ایک ویڈیو پیغام میں امیر العظیم نے جماعت اسلامی کے عہدیداروں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور دیگر اضلاع میں پولیس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے مختلف مقامات پر خواتین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔امیر العظیم نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔ دھرنے کا مقصد پرامن اور عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤنراولپنڈی پولیس نے اٹک کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سات اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وارث خان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ظہیر احمد اعوان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ وہاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے کچھ معلومات لے کر روانہ ہوگئے۔گرفتاریاںجماعت اسلامی پی پی 28 کے رہنما حافظ اجمل اور میاں عثمان رفیع کو کھاریاں کینٹ سے گرفتار کیا گیا

بہاولپور سے لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، لودھراں کے ضلعی امیر ڈاکٹر طاہر چوہدری، ٹیکسلا کے اویس اسلم مرزا اور حسن سمیت متعدد عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ابدال کے امیر نور الامین۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حسن ابدال میں چونکہ نور الامین نہیں ملے اس لیے ان کے نوجوان بیٹے کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حکام اور پولیس نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث شرکاء کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
شعیب ملک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں