پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکریٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے پُر امن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی۔
کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اغواء ، اہلیہ نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

