راولپنڈی(نیوزڈیسک) مہنگائی اور بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی مری روڈ لیاقت باغ میں جاری ہے۔ لیاقت باغ میں جاری دھرنے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بھی پہنچ گئے۔ دھرنا انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوامی ٹیکسوں پر عیاشی میں مصروف، قوم کو تختہ مشق بنادیا ، مہنگی بجلی کے معاہدے فوری ختم کئے جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے ، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر یہ دھرنا کسی دوسری طرف بھی جاسکتا ہے ،
امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی آئی پیز کیساتھ مہنگے معاہدوں اور آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر عوام کو مزید دبایا جارہا ہے ، بجلی بلوں میں ہوشرباء اضافے سے ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کردیا ، گھروں کے کرائے کم ہیں اور بجلی کے بل زیادہ ہیں ، آئی پی پیز قوم کو لوٹ رہے ہیں ،
حکمران پیسہ خرچ کررہے ہیں مگر میڈیا کو خریدنے پر خرچ کررہے ہیں ، ملک کو تباہی کے دھانے پرپہنچادیاگیا ، بیوروکریسی ، سیاستدانوں نے ملکر ملک کو تباہ کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ قوم اپنے حق کیلئے کھڑی ہوجائے ، پنجاب بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ عوام کو اپنے حق مانگنے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنانا پڑرہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ چند لٹیروں نے ہر حکمران پارٹی کیساتھ ملک کر قوم کو لوٹا ، جب تک ان کی بلیک میلنگ ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک عوام غلامی سے نہیں نکل سکتی
اب حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا ۔ بعض کمپنیوں نےکم لاگت لگا کر دس گنا پیسے کمالئےمگر اب آئی پی پیز کا دھندہ بند کرکے دم لیں ، جاگیرداروں پر ٹیکس لگائو، عوام سے ٹیکس ہٹاو،جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث مریڑ حسن سے کمیٹی چوک تک مری روڈ مکمل بند ہے۔ میٹرو بس سروس آج دوسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔میٹرو بس انتظامیہ نے گزشتہ روز صدر سے فیض آباد تک سروس معطل کی تھی۔ میٹرو بس سروس معطل ہونے سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سوزکی کمپنی کا ہیچ بیک آلٹو کے وزن میں15 فیصد تک کمی لانے کا اعلان

