Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

قیمتیں مسلسل نیچے گررہی، 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمدکرنیکی اجازت دی جائے ،شوگرملز ایسوسی ایشن کاحکومت سے مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت سےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت ملنےکے بعد شوگرملزمالکان دوبارہ سرگرم ،حکومت سےمزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیےاجازت دینےکا مطالبہ کرڈالا۔تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملوں کوڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی تھی جس کے بعد شوگر ملزمالکان نے حکومت سےمزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کامطالبہ کرڈلا،شوگرملزایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کیاجس میں کہاگیاکہچینی کےاضافی اسٹاک سےدرپیش مالی مسائل بےقابو ہوتےجا رہے ہیں،انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے پر نقصان کاسامنا ہے،پچھلےکرشنگ سیزنزکےفاضل ذخیرہ رکھنےکے اخراجات سے بھی بھاری نقصان کاسامنا ہے،چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گررہی ہیں، پالیسی فیصلہ نہ ہونےسے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔حکومت سےتصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کے لیے اجازت کی درخواست کرتے ہیں۔نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا، آنےوالےکرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا تھاجس میں شوگر ملوں کوڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں