اسلام آباد(ویبڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز مہنگی بجلی ہونے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
عمرایوب نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا، آج پچاسی روپے تک پہنچ گیا ہے، ستر فیصد منصوبے درآمدی توانائی پرلگا دیئے۔ غلط معاہدوں کی وجہ سےکیپسٹی چارجزمیں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیدواری صلاحیت بیالیس سے تینتالیس ہزار میگا واٹ ہے، حکومت بجلی بنانےکی صلاحیت بیس ہزارمیگاواٹ سےنہیں بڑھارہی، حکومت نےخیبرپختونخواحکومت سےدشمنی کاعمل شروع کردیا۔
علاوہ ازیں شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے توانائی بحران کی بنیاد رکھی، آئی پی پیز سے معاہدوں میں قوم کے بجائے اپنا مفاد دیکھا، معاہدے زائد ریٹس پر کیے گئے۔
مزیدپڑھیں :کرینہ کپور ہندونہیں، تو پھر کون سا مذہب مانتی ہیں؟

