Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مسافر کو ہارٹ اٹیک ، بھارت جانیوالی پروازکوہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا

کراچی (نیوزڈیسک)بھارت جانیوالی عمان ایئرلائنز کی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔دوران پرواز عمان ایئرلائنز کے مسافر کو صحت کی ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا ،ذرائع کے مطابق مسافر کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا۔پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا جہاں میڈیکل ٹیم نے مسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

عمان ایئر لائن کی پرواز کیرالہ کیلئے مسقط سے انڈیا جا رہی تھی۔اس سے قبل اسی روز ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے وفد کو لے جانے والے طیارے نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔پاکستانی ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ طیارہ ترکی کے شہر انقرہ جا رہا تھا لیکن اس کا ایندھن کم تھا۔

طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ اور ایندھن بھرنے کی درخواست کی جس کی اجازت دے دی گئی۔طیارہ شام 4 بج کر 55 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔اسی طرح، 20 فروری کو، ایک سعودی ہوائی جہاز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا جب بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ نے اسے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پیرس اولمپکس 2024: چین 11 طلائی تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن پر

یہ بھی پڑھیں