Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پیرس اولمپکس 2024: چین 11 طلائی تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن پر

پیرس(نیوزڈیسک) پیرس اولمپکس 2024، چین نے مزید 2 طلائی تمغے حاصل کرلئے، 11 تمغوں کیساتھ چینی اتھلیٹس نے اپنی برتری برقرار رکھی۔فرانس اور جاپان 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا اور امریکہ بالترتیب 7 اور 6 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔دن کا پہلا طلائی تمغہ ایتھلیٹکس میں مردوں کے 20 کلومیٹر واک ایونٹ میں دیا گیا جہاں ایکواڈور کے برائن ڈینیئل نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

خواتین کی 20 کلومیٹر واک میں چین کی یانگ جیاؤ نے کامیابی حاصل کی۔مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن شوٹنگ ایونٹ میں چین کے لیو یوکون نے گولڈ میڈل جیتا۔ نیوزی لینڈ نے خواتین کے ڈبل سکلز روئنگ کا فائنل جیتا جبکہ مردوں کے اسی ایونٹ میں رومانیہ نے طلائی تمغہ جیتا۔نیدرلینڈ نے خواتین کے فور روئنگ کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتا اور مردوں کے چار روئنگ مقابلوں میں امریکہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔جوڈو میں آذربائیجان کے زیلم نے مردوں کے 100 کلوگرام کے فائنل میں جارجیا کے ایلیا سلیمان زادہ کو 1-10 کے اسکور سے شکست دے کر اپنے ملک کو گیمز کا دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔

اٹلی کے Giovanni De Gennaro نے کینو سلالم کے مردوں کے کیاک سنگلز فائنل میں طلائی تمغہ جیت کر اٹلی کے لیے گیمز کا چوتھا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اٹلی نے خواتین کی 78 کلوگرام جوڈو کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل بھی جیتا جہاں اس کی ایتھلیٹ ایلس بیلانڈی نے فائنل میں اسرائیل کی جوڈوکا کو 0-11 کے اسکور سے شکست دی۔

امریکہ نے آرٹسٹک جمناسٹک کے خواتین کے آل راؤنڈ زمرے میں اپنا ساتواں طلائی تمغہ جیتا، سیمون بائلز نے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ میں برازیل نے چاندی کا تمغہ جیتا اور امریکہ نے بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔تیراکی میں، کینیڈا کی سمر میکانٹوش نے خواتین کی 200 میٹر بٹر فلائی جیت لی، اور ہنگری کے تیراک ہیوبرٹ کوس نے مردوں کے 200 میٹر بیک اسٹروک میں فتح حاصل کی۔
آ ج بروز جمۃ المبارک 02 اگست2024 پاکستا ن کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمتیں 252،450 پر برقرار

یہ بھی پڑھیں