Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کےدرمیان مذاکرات کی تاریخ طے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے 5،5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اتوار کو عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں