اسلام آباد: سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے حکومت کو بجلی بل کم کرنے کی تجاویز پیش کر دیں۔گوہر اعجاز نے تجویز دی ہے ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ والے صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے، جب کہ دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے۔
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں، آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب کی ادائیگیاں روکی جائیں، اور انھیں صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں۔
گوہر اعجاز نے کہا تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فی صد مقرر کیا جائے، اور مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹڈ کیا جائے، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے، اور اس سلسلے میں پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے جو 10 سالہ ایکسپورٹس اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔
انھوں نے کہا پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی 12 فی صد کی سطح پر آ گئی ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود 19.5 فی صد مقرر کر دیا گیا ہے، شرح سود کو 12 فی صد کی سطح پر لایا جائے، شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ہزار ارب روپے کم ہوگا۔
ورلڈبینک پاکستان کو کتنا قرض دے گا؟اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سےبڑی خبر آ گئی

