اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ او آئی سی مردہ ہو چکی، تحلیل ہو جانی چاہیے،نیتن یاہو اور نریندر مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان، اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ فلسطین جانے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔پیر کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ نیتن یاہو اور نریندر مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان ، اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کرے گا،فلسطین کی نمائندہ تنظیم کو تسلیم کرانے میں بھٹو کا کردار تھا، تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو نے اسرائیل کو للکارا تھا،ذوالفقار علی بھٹو شہید نے فلسطینیوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی تھی،بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ فلسطین جانے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ او آئی سی مردہ ہو چکی، تحلیل ہو جانی چاہیے۔
مزیدپڑھیں :حسینہ واجد کی حکومت گرنے پربنگالی شوبز شخصیات خوش

