Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

دنیا کے سستے ترین شہروں کی عالمی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

اسلام آباد(آئی این پی)ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo)نے رواں ماہ کے پہلے 6ماہ میں رہنے کے لحاظ کے لیے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی،عالمی میڈیا کے مطابق نمبیو (Numbeo)کی رہنے کے لیے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 3شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی شامل ہیں،اس فہرست کی تیاری میں نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا تھا اور وہاں کی طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید سے دیگر 218شہروں کو موازنہ کیا گیا،اس فہرست میں دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 81فیصد سستا ہے۔ اس کے بعد لاہور اور پھر اسلام آباد ہیں،اسی فہرست میں سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 1.7فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ دوسرے نمبر پر زیورخ اور تیسرے پر نیویارک ہے۔
مزیدپڑھیں :کوئی چانس نہیں کہ 9مئی کو بھولا جا سکے،خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں