Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

کوئی چانس نہیں کہ 9مئی کو بھولا جا سکے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہے کہ 9مئی کو بھولا جا سکے،9مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور وہ ناکام ہو گئی۔،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا وہ بغاوت افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف تھی، وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھو چکا تھا، 9مئی کا شاخسانہ جب تک حل نہیں ہوتا مذاکرات قطعی نہیں ہوسکتے،خواجہ آصف نے کہا 9مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے،ہمارے عدالتی نظام نے جس طرح 9مئی کے کیسز کے فیصلے کرنے تھے وہ نہیں ہو رہے،9مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے،انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،نیر بخاری کی جماعت کی قیادت کی طرف سے ہمیں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔،وزیر دفاع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔،خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے۔ اگر کبھی بھی انتخابات قبل از وقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزیدپڑھیں :او آئی سی مردہ ہو چکی، تحلیل ہو جانی چاہیے،،سینیٹر پلوشہ خان

یہ بھی پڑھیں