لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے۔
امریکہ میں گرفتارآصف مرچنٹ پاکستان میں کسی جرم میں ملوث نہیں ،تحقیقاتی ادارے

