Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ارشد ندیم کی طرح ہماری عدلیہ نے بھی ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہماری عدلیہ ناصرف عدالت چلا سکتی ہے بلکہ ڈیم بھی بنا سکتی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ارشد ندیم کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، لیاری کے بچے فیفا ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، وفاق، وزیر کھیل اور صوبائی وزراء کے ساتھ بیٹھ کر انڈوومنٹ فنڈ قائم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان فاصلہ نظر آ رہا ہے، ایک ادارہ بار بار مداخلت کرتا ہے، عدلیہ کی تاریخ سب کے سامنے ہے، ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہماری عدلیہ اتنی قابل ہے کہ نہ صرف عدالت چلاتی ہے ڈیم بھی بنا سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، جس قسم کی تقسیم آج کل سیاست میں ہے ایسی تقسیم کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کے عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک مین لا ینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ٹی وی کھولیں تو ہم ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔

عزیر بلوچ اور اس کا ساتھی غفار ماما کو 15 سال پرانے مقدمہ میں بری

یہ بھی پڑھیں