Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

بلوچستان سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال،انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے ،ورلڈ بینک کا دعویٰ

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے لیے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے جو صوبے کو توانائی کے ایک بڑے برآمد کنندہ میں تبدیل کر سکتا ہے۔ یہ تبدیلی پاکستان کی توانائی کی درآمد کی ضرورت کو بہت حد تک کم کر سکتی ہے، زیادہ پائیدار توانائی کے مستقبل کا حصول بہت ممکن لگتا ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک حالیہ تحقیق میں بلوچستان کے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے استعمال کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

صوبے کے توانائی کے وسائل بجلی کی طلب کے مطابق ہیں، بلوچستان میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری خطے کی توانائی کی صورتحال کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ بجلی کے نقصانات کو کم کر سکتا ہے، مالی استحکام کو بڑھا سکتا ہے۔ اور 2028 تک سالانہ نقصانات کو 500 ملین ڈالر تک کم کر سکتا ہے۔

اگر موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو صوبہ فاضل توانائی پڑوسی صوبوں اور یہاں تک کہ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر سکتا ہے۔ اس سے پاور گرڈ کو مستحکم کرنے اور توانائی کی مجموعی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بلوچستان سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبے کے کچھ علاقوں کو 2,500 kWh/m تک کی شمسی توانائی ملتی ہے، جو اسے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے ایک مثالی مقام بناتی ہے۔

پاکستان اور چین کا مشترکہ نئی الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرانے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیں