Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کا رواں برس پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان

رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی کیلئے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے، تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو گی۔دستاویز کے مطابق تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئندہ سہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ ختم ہونے پر سہولت حاصل کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے جنیوا ڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔

خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سےصحت کارڈ کیلئے مزید 3 ارب روپے جاری

یہ بھی پڑھیں