Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

یوم آزادی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سےمتعلق عوام کو کیا تحفہ دیا جانیوالا ہے؟ جانیں

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16اگست سے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے اور ڈیزل 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے جب کہ 16 اگست میں ابھی تین دن باقی ہیں اور پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں