Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پنوعاقل میں بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم، 10 افراد زخمی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، یوم آزادی پر باجوں کی خرید و فروخت اور بے دریغ استعمال سے شہری پریشان ہیں جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری طرف سندھ کے شہر پنوعاقل میں بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم ہوگیا، جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

8 اگست کو ڈی سی نے اسلام آباد میں باجے کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا، تاہم اسلام آباد میں باجا بجانے پر پابندی پر انتظامیہ عمل نہ کرا سکی، باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے۔

منچلوں کی جانب سے شہر اقتدار میں باجوں کا استعمال زور شور سے جاری ہے، جس سےعوام کے سکون میں خلل پڑ رہا ہے۔

پنو عاقل میں تصادم کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ سٹی تھانہ کی حدود غریب آباد میں بچوں کے باجا بجانے پر انڈھڑ اور سمیجھو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی جھگڑا ہوگیا اور اسپتال میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔
مزیدپڑھیں :مریم نواز کا یومِ آزادی کا جوڑا اور سینڈل کتنے کا؟ قیمت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں