بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا ، وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائشگاہ پہنچے۔
جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم سے پوچھ گچھ شروع کی گئی تھی۔14اگست کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے1400 ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کردیا گیا

