Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ہسپتالوں میں منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ جاری کردیا گیا

کراچی: شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ جاری کردیا گیا۔طبی ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ منکی پاکس انفیکشن ایک انسان سے دوسرے انسان میں بھی پھیل سکتا ہے، منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بخار، سردی لگنا، سر، پٹھوں میں درد، خارش، غدود کی سوجن منکی پاکس کی علامات ہیں، منکی پاکس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔اس حوالے سے ماہر متعدی امراض ڈاؤیونیورسٹی پروفیسرسعید نے بتایا کہ منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسین فی الوقت دستیاب نہیں ہے تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

بھارت سے پانی چھوڑے جانے کے بعددریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ،اہم ہدایات جاری

یہ بھی پڑھیں