لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم غائب اور کارکنان پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک طرف پارٹی کی مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم اور کارکنان کو جلسے میں شرکت کی ہدیات کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری طرف پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے بےخبر ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ کارکنان کا شکوہ ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے کوئی ہدایات نہیں ملیں، مقامی قیادت نے تاحال جلسے کی تیاریاں شروع نہیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان کہتے ہیں کہ میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر تین روز قبل لاہور تنظیم بدلی گئی، میاں اسلم اقبال خود بھی میدان میں نکلنے کیلئے تیار نہیں، تنظیم کے نئے صدر غائب ہیں، نہیں معلوم کیا کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں :چلاس : مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

