Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

قومی ایئر لائن نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یک طرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا جبکہ دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے جن کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں