Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج20 اگست بروز منگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

کشمیر ، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، قلات اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ،خوشاب،بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، لاہور اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ،مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں