راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اگلے ہفتے تعطیل کا اعلان کر دیا


