Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کراچی،معروف بزنس مین گل احمد انرجی کے سی ای او کی اہلیہ خوفناک حادثے کے بعد گرفتار

کراچی: کراچی میں کارساز روڈ پر کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعت کار کی اہلیہ نے پیر کوگاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز، تقریباً 6:30 بجے، ایک تیز رفتار ٹویوٹا لینڈ کروزر نے کنٹرول کھو دیا اور سروس روڈ پر گرنے سے پہلے اس کے آگے ایک موٹر سائیکل، دیگر گاڑیوں اور کئی پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرا بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزم کی شناخت نتاشا دانش کے نام سے ہوئی ہے، وہ گل احمد انرجی لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ میٹرو پاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 62 سالہ عمران عارف اور اس کی 23 سالہ بیٹی آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید برآں، اس حادثے میں 55 سالہ عبدالسلام سمیت پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ واقعے کے دوران نتاشا کے سر پر بھی چوٹ آئی۔عینی شاہدین نے الزام لگایا کہ گاڑی چلانے والی خاتون نشے کی حالت میں تھی اور اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے بہادر آباد پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 320، 337 جی، 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔تھانہ بہادر آباد کے ایس ایچ او محمد نعیم نے تصدیق کی کہ ملزم ڈرائیور نتاشا معروف تاجر دانش اقبال کی اہلیہ ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید یہ کہ پولیس نے بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

شہر قائد کے باسیوں کیلئے ایک اور بڑی مشکل آن کھڑی ہو ئی،پانی کے نرخوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں