سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ سے دکھائیں دوبارہ گنتی کی درخواست کب دی تھی؟
تاہم درخواست گزار و رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کے وکیل ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست نہ دکھا سکے۔ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بھی درخواست موصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی۔
پاکستان کی بڑی صنعتوں کو پیداوار میں 4.70 فیصد کمی کاسامنا

