اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں حالیہ انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سب میرین کیبل میں خرابی ہے۔اس بات کا انکشاف پی ٹی اے چیئرمین حافظ رحمن نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔
وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے سے کہا کہ وہ عوام کو اس خلل کی وجوہات کے بارے میں بتائیں اور کیا فائر وال سسٹم موجود ہے۔پی ٹی اے کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ 7.5 ٹیرا بِٹ ڈیٹا ایک کیبل کے ذریعے پاکستان آتا ہے اور سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے خلل پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سات فائبر آپٹک کیبلز آرہی ہیں، اور ان میں سے ایک خراب ہے، جس کی مرمت 27 اگست تک متوقع ہے۔پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.70 فیصد کمیکمیٹی کے ارکان نے وی پی این کے استعمال اور مقامی انٹرنیٹ خدمات پر رکاوٹ کے اثرات کے بارے میں سوالات پوچھے۔ جواب میں پی ٹی اے کے چیئرمین نے واضح کیا کہ سب میرین کیبل کی خرابی کی وجہ سے خلل پڑا، اور یہ کوئی عالمی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی کیبل سے مخصوص ہے۔
قبل ازیں وزیر مملکت برائے آئی ٹی، شازہ فاطمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کے بڑے پیمانے پر استعمال نے پاکستان میں انٹرنیٹ میں خلل پیدا کیا۔پاکستان کو انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور یہ مسائل انٹرنیٹ فائر والز کے نفاذ سے منسلک ہیں، جو ٹریفک کی نگرانی اور فلٹر کرنے کے لیے ملک کے مرکزی انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نصب کیے گئے تھے۔اگرچہ یہ سسٹم ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد کو کنٹرول یا بلاک کر سکتے ہیں، حکام کا دعویٰ ہے کہ، وہ قابل اعتراض مواد کی اصلیت کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ بند کیا نہ ہی سلوکیا گیا، وی پی این کے استعمال کے باعث دباو بڑھا، وزیرمملکت شیزہ فاطمہ

