کراچی (ویب ڈیسک )گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی پر کام جاری ہے، پرانے نوٹ اگلے پانچ سالوں میں بالترتیب ختم کئے جائیں گے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد ںے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ڈیجٹیل کرنسی پر مرکزی بینک کام کر رہا ہے، پلاسٹک کرنسی پر بھی کرنے کے ساتھ نئے نوٹ لانے پر کام کر رہے ہیں، نئے ڈیزائن کے نوٹ پر کام مکمل ہونے پر کابینہ میں لائیں گے، سال کے اختتام تک اس پر اپنے طور پر کام مکمل کرلیں گے۔
گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ آنے کے بعد پانچ سالوں میں بالترتیب پرانے نوٹ ختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فیچرز بھی پاکستان کی مناسبت سے دیکھ رہے ہیں، پہلے کسی ایک مالیت کا نوٹ پلاسٹک کرنسی کے طور پر لایا جائے گا، اگر تجربہ کامیاب رہتا ہے تو پھر اس کو مزید وسعت دیں گے۔
مزیدپڑھیں :بارات سے چند گھنٹے قبل شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

