Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کےصارفین کیلئےبجلی کی قیمتوں میں بڑا ضافہ کر دیا گیا ، بجلی 5روپے75پیسےمہنگی کر دی گئی

نیپرانےبجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مدمیں مہنگی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے ، جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

صارفین سے اضافے کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔
مزیدپڑھیں :دواساز کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں