Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج22 اگست بروز جمعرات کو اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان- تاہم کشمیر، پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب،بھکر، لیہ ، ملتان ،ساہیوال،خانیوال،تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم مٹھی،تھر پارکر،میرپورخاص،سانگھڑ،عمر کوٹ،خیرپور اوربدین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، ہنگو، اور کز ئی، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں