اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے شیرافضل مروت کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ترنول پہنچنے پر شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔ شیر افضل خان مربت کو پولیس کی بھاری نفری گرفتار کر کے گولڑہ تھانے لے گئی .بعدازاں پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو گرفتار ی کے فوری بعد رہا کر دیا گیا . پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دھانی کے بعد رہا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، تاہم شیر افضل مروت کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرکارکنان کو بھی حراست میں لے گیا ہے،
منی لانڈرنگ کیس ، عدالت نےمونس الہی کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیدیا

