اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلوچستان کے معروف کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اُونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی، مراد علی قراقرم چوٹی سر کرنیوالے بلوچستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے۔براڈ پیک دنیا کی بارویں اورپاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے،
دشوار گزار اوربرف پوش پہاڑی راستوں سےگزرتے ہوئے 20 کیمپ سے چوٹی تک تقریبا 60 گھنٹوں میں منزل تک پہنچ گئے۔کوہ پیما مراد علی نے کہا کہ پہاڑوں کےدیس میں کوہ پیماوں کی ناقدری افسوسناک ہے،مہم جوئی کے دوران 35لاکھ روپے خرچ ہوئے،دوستوں نے سفری اخراجات کیلئے تعاون کیا۔بلندوبالا چوٹی سرکرنےکامقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو پیغام دینا ہےکہ جذبہ اور ہمت ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے۔
ماہرہ خان اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت، سینیئر اداکار فردوس جمال کی ایک مرتبہ پھرچبھتی تنقید

