Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ماہرہ خان اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت، سینیئر اداکار فردوس جمال کی ایک مرتبہ پھرچبھتی تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سُپر سٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُن سے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا گیا۔پروگرام کے میزبان نے فردوس جمال سے پوچھا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں ، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے سُپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عُمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔فردوس جمال نے کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔میزبان نے سینیئر اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظر آتی ہیں، جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں، کیا میں بھی اُن کی طرح پاگل بن جاؤں۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

افسوسناک واقعہ ، عوام ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں