Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے 51 گرفتارکارکنان رہا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 51 کارکنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی جب کہ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام کارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے جلسے کے لیے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام 51 گرفتارکارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی حافظِ قرآن؟اداکار نےبتا دیا

یہ بھی پڑھیں