اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کو مشکل سے دوچار کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غورشروع کردیا ہے۔
تجویز زیر غور ہے کہ پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے ان سے دستبردار ہوجائے۔
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دی۔
قائمہ کمیٹیاں چھوڑنے کی تجویز حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلیے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کردی ہے اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

