Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کارساز حادثےمیں زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک، وینٹیلیٹرپر منتقل،48 گھنٹے اہم قرار

کراچی میں کارساز حادثے میں زخمی ہونے والے عبدالسلام کی زندگی کے لیے ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے۔ زخمی عبد السلام کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق حادثے کے بعد زخمی عبدالسلام کو جناح ہسپتال لایا گیا تھا تاہم وہاں 8 گھنٹے سے زائد بے یارو مددگار پڑے رہنے کے بعد انہیں ہل پارک کے قریب نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب تک ان سے کسی بھی حکومتی ادارے کے نمائندے نے رابطہ نہیں کیا۔تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد عبدالسلام کتابوں کی سپلائی کا کام کرتے ہیں۔حادثے کے وقت عبدالسلام معمول کے مطابق کتابوں کی سپلائی کے لیے نکلے تھے۔

حادثےسے فرار کی کوشش میں اور حادثہ ، کارساز حادثے کا نیا رخ ، ملزمہ نتاشا کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

یہ بھی پڑھیں