Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی ٹی وی میں اہم تبدیلیاں، 10 سے زائد پروگرام بند، ن لیگ کےپسندیدہ صحافیوں کو بھرتی کر لیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اوصاف)پی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑنےپاکستان ٹیلی ویژن میں چند نئے اینکرز ہائر کیے ہیں۔ پی ٹی وی ذرائع کے مطابق بینش سلیم ،جو نون لیگ کے قریب سمجھی جاتی ہیں، کو آٹھ بجے کا پرائم ٹائم پروگرام دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی وی ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ لاہور کے ایک صحافی رضوان رضوی عرف رضی دادا ،جو کہ سوشل میڈیا پر مریم نواز کو باقاعدہ گڑ بھیجنے کی فرمائشیں کرتے رہے اور مریم نواز نے ان کو گڑ بھیجا بھی، کو بھی پی ٹی وی میں ایک پروگرام دے دیا گیا ہے۔ اور ا س میں ان کے ساتھ جیو نیوز کے سابق رپورٹر امین حفیظ بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی وی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پی ٹی وی کے پروگرامز کی خود جانچ کرنے کے بعد تقریبا 10 سے زائد پروگراموں کو بند کرنے کاعندیہ دے دیا ہے اور کچھ اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا اور انقلابی اقدامات کا دعوی کرتے ہوئے نون لیگ کی قریب سمجھے جانے والی بینش سلیم اور رضوان رضوی کو پروگرام دے دیا

یہ بھی پڑھیں