اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جبکہ چار دیگر ملازمین کو حتمی وارننگ جاری ، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سجاد احمد خان نےپی ٹی آئی کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا، سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں تھی، منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے۔ دیگر چار ملازمین کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی، چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق چاروں ملازمین کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کردیاگیا، قومی اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ اور چار ملازمین کو وارننگ کی تصدیق کردی۔
کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کیلئے ڈاکو جبار لولائی کو جیل سے رہا کرنا پڑا، پنجاب پولیس کا انکشاف
