Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کیلئے ڈاکو جبار لولائی کو جیل سے رہا کرنا پڑا، پنجاب پولیس کا انکشاف

صادق آباد(نیوزڈیسک) پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ، کچے کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ترجمان پولیس نے انکشاف کیا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی۔ پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل کو رہا کروالیا،

ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار کے بدلے قتل کے مجرم جبار لولائی کو جیل سے رہاکرنا پڑا، جبار نے 2 سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا، جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک اور ہوائی فائرنگ کی۔ مغوی کانسٹیبل کی رہائی کے لیے پولیس ٹیم کل شام سے کچے میں تھی۔

واضح رہے 23 اگست کو رحیم یار خان کے کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔

ڈاکوؤں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔
ملک بھر میں 29 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری، چھٹیاں منسوخ

یہ بھی پڑھیں