Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ملک بھر میں 29 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری، چھٹیاں منسوخ

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں طاقتور مون سون سسٹم آج سے داخل ہونے کا امکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ بھر میں 25 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری۔لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں کا امکان جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
روالپنڈی سے راولاکوٹ جانیوالی گاڑی آزادپتن روڈ پر حادثے کا شکار، 20 سے زائد افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں